ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / فون پر روئے تھے ملائم، چاہتے تھے آر ایل ڈی سے اتحاد:جینت چودھری

فون پر روئے تھے ملائم، چاہتے تھے آر ایل ڈی سے اتحاد:جینت چودھری

Fri, 03 Feb 2017 20:21:59    S.O. News Service

متھرا،3/فروری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)راشٹریہ لوک دل کے جنرل سکریٹری جینت چودھری نے کہاکہ وہ ایس پی کے ساتھ اتحاد میں شامل ہونا چاہتے تھے، کیونکہ ملائم سنگھ فون پر روئے تھے۔جینت نے کہا کہ ایس پی اور کانگریس نے ہمیں توڑنے کی کوشش کی، لیکن آر ایل ڈی کمزور نہیں پڑی، ہم تو اور زیادہ مضبوط ہو گئے ہیں۔متھرا سے آر ایل ڈی امیدوار اشوک اگروال کی حمایت میں منعقد ریلی سے خطاب کرنے پہنچے جینت نے جمعرات کو کہاکہ اگر آپ کا دوست روئے اور مدد کی فریاد کرے، تو کیا آپ مدد دینے سے انکار کر دو گے؟ چودھری صاحب (اجیت سنگھ)نے غلط نہیں کیا۔انہوں نے ایس پی سے اتحاد کا فیصلہ دو منٹ کے اندر لے لیا تھا،  کیونکہ ملائم سنگھ فون پر رو رہے تھے اور مدد کی فریادکر رہے تھے۔وہیں، اکھلیش یادو پر تبصرہ کرتے ہوئے جینت نے کہاکہ  600میٹر کے لیے میٹرو ٹرین چلانا اور اس کی ہر جگہ تشہیر کرنا ترقی نہیں کہلاتا ہے۔جینت چودھری نے کہا کہ خاندان والوں سے لڑنا اکھلیش کی عادت ہو گئی ہے۔
 


Share: